لاہور کی خبریں 13/9/2014

یو سی 146،سیوریج بند ،سڑکیں گلیاں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،نظام زندگی بُری طرح متاثر،شہری سرپا احتجاج
کاہنہ (میڈیا ورلڈلائن)کاہنہ نویوسی146میں گزشتہ تین ماہ سے سیوریج بند،مین ہولوں کی ڈھکن غائب ،سڑکیں اور گلیاںگندھے پانی کے تلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔ میڈیاورلڈلائن کے مطابق بہت سے بزرگ ،خواتین اور بچے کھلے مین ہولز میں گرکر زخمی ہوچکے ہیں۔نمازیوں کا مسجد اور بچوں کا سکول جانا محال ہے۔کاہنہ نو کی UC146 کے ملازمین راستوں اور گلیوں کو صاف کرنے کی ماہانہ تنخواہ تو وصول کرتے ہیں لیکن اپنے فرائض سے غفلت برتتے ہیں۔ UC146 کے سپروائزر کا کہنا ہے کہ تمام تر عملہ (CO)رائو عمر فاروق کے حکم کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی ہے کہ COیوسی146دفتر آتے ہی نہیں اگر آئیں بھی تو بہت دیر سے آتے ہین لہٰذا اُن کی غفلت نے یوسی کو مسائلستان بنا دیا ہے ۔ لوگوں کا اس معاملے پرگزشتہ روز دفتر یوسی146کے باہرپرزور احتجاج دیکھنے کو ملا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈینگی کی روک تھام کے لئے قبرستانوں،کباڑخانوں،گوداموں اور تعمیراتی جگہوں کی
ٹائون افسران احکامات پر عملدرآمد بارے روزانہ رپورٹ پیش کریں:خواجہ سلمان رفیق
لاہور(میڈیاورلڈلائن)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے قبرستانوں،کباڑخانوں،گوداموں اور تعمیراتی جگہوں پر ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے اور مذکورہ جگہوں سے ڈینگی بریڈنگ کے ہاٹ سپاٹس ختم کئے جائیں۔میڈیاورلڈلائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے قبرستانوں میں اگنے والی گھاس سبزہ کو فوری طور پر تلف کیا جائے تاکہ مچھر پیدا نہ ہو۔انہوں نے یہ بات ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سہیل مرزا کے ہمراہ کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کمشنر لاہور راشد ممحمود لنگڑیال، ڈی سی او لاہور محمد عثمان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد، چیف منسٹر ڈینگی سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم،محکمہ صحت کے افسران،ایم ڈی واسا، ای ڈی او ہیلتھ لاہور اور شیخورہ ،متعلقہ سرکاری محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری، ٹائون افسران،سپیشل برانچ اور محکمہ پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام، بارش کے پانی کے نکاس، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں تمام ٹائون کی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہر ٹائون ایڈمنسٹریٹرنے اپنی اپنی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی اور اس سلسلہ میں پیش آنے والی مشکلات اور ضروریات کے بارے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ڈینگی لاروا روم کولر،کھلے آسمان تلے قائم کباڑخانوں،قبرستانوں کے اندر رکھے پانی کے برتنوں سے رپورٹ ہورہا ہے۔ اجلاس میں مختلف ٹائونز خصوصی راوی ٹائون، داتا گنج بخش ٹائون اور سمن آباد ٹائون کے ایڈمنسٹریٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ بارشوں کا جمع شدہ پانی ڈینگی کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے لہذا واسا حکام ڈی واٹرنگ کے لئے خصوی اقدامات کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سہیل مرزا نے ایم ڈی واسا،پی ایچ اے اور محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ کھلے پلاٹوں، تعلیمی اداروں کے گرائونڈز اور پارکس میں جمع شدہ پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو ہدایت کی کہ کباڑخانوں کو اپنا سامان شیڈز بنا کر رکھنے کا پابند کیا جائے اور کباڑخانوں میں بنے پانی کے حوض ختم کئے جائیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ کباڑخانوں،کمرشل اداروں اور تعمیراتی جگہوں پر لاروا ملنے کی صورت میں ڈینگی ریگولیشنز کے تحت کارروائی کی جائے۔ چیف انٹامالوجسٹ پروفیسر وسیم اکرم نے ٹائون انتظامیہ سے کہا کہ جس جگہ سے ڈینگی مریض رپورٹ ہوں یا لاروا برآمد ہو وہاںکیس رسپانس کے ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئی آر ایس اور ٹارگٹڈ فوگنگ بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاروا کو مکینیکل طریقہ سے تلف کرنا انسانی صحت اور ماحول کے لئے بہتر ہے۔

Sewerage

Sewerage

Sewerage

Sewerage

Sewerage

Sewerage

Sewerage

Sewerage