یوئیفا لیگ : بارسلونا اور جوونٹیس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی

Messi

Messi

لندن (جیوڈیسک) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سپینش کلب بارسلونا اور اٹلی کے جووانٹس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی۔ یورپین چیمپئنز لیگ کے رائونڈ آف 16 میں سپینش فٹبال کلب ایف سی بارسلونا اور انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی ایف سی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

سٹار کھلاڑی لائنل میسی کی ٹیم کی جانب سے لوئس سواریز نے میچ کے 16 منٹ پر پہلا گول کر کے کھیل کا فاتحانہ آغاز کیا۔

حریف ٹیم پر برتری بڑھاتے ہوئے میچ کے 30 ویں منٹ میں سٹرائیکر لوئس سواریز نے ہی دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ سٹی کی جانب سے سرجیو آگیرو نے 69 ویں منٹ پر ٹیم کی طرف سے واحد گول سکور کیا۔

دوسری جانب ایک اور مقابلے میں اطالوی فٹبال کلب جووانٹس ایف سی نے بور ڈورٹمنڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ جووانٹس ایف سی نے حریف ٹیم کے خلاف ایک کے مقابلے دو گول داغ کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی۔