لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جنرل (ر) میاں اکرم صاحب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے یونیورسٹی کا ماحول خراب نہ کریں وائس چانسلر بتائیں کہ وہ اسلام پسند طلبہ کے خلاف اقدامات کر کے کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اگر طالبات کی فولنگ روکنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے اور محترم وائس چانسلر صاحب سے سوال کرتے ہیں کہ جس لڑکی کی فولنگ کی گئی اگر وہ وائس چانسلر صاحب کی صاحبزادی ہوتی توکیا تب بھی یہ ہی کچھ کرتے جو اب کر رہے اسامہ اسد کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ایک طالب علم خستہ حال دیوار گرنے کی وجہ سے دیوار کے نیچے آکر شہید ہو گیا تھا وائس چانسلر اس شہادت کی ذمہ داری قبول کیوں نہیں کرتے۔ وائس چانسلر صاحب جان لیں شہید ہونے والے طالب علم کا خون انکے سر پر ہے۔
ترجمان جمعیت کی جانب سے مزید کہا گیاکہ یو ای ٹی میں مالی اور اخلاقی بد عنوانیوں پر وائس چانسلر فی الفور مستعفی ہوں اور اگر وی سی صاحب نے اپنا رویہ نہ بدلا تویونیورسٹی کے ہر ڈیپارٹمنٹ سے گو وی سی گو کے نعرے بلند ہوں گے۔