بدین (عمران عباس) یوفون کی سروس میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث رانگ کالز ہزاروں یو فون سروس استمال کرنے والے صارفین کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا۔
جمع کے روز یوفون سروس میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث صارفین کی جانب سے کی جانے والی اور وصول ہونے والی کالز غلط اور غیر متعلقہ نمبرز پر جا رہی تهیں اور وصول بهی ہوتی رہی ان آنے اور جانے والی کالز پر موبائل فون میں سیو نمبرز شو ہوتا تها پر کال کرنے اور بات کرنے والے کوئی اور تهے جس کے باعث اکثر صارفین میں تلخ کلامی بهی ہوئی خاص طور پر خواتین کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حیران کن طور پر 9ویں اور 10 ویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات میں موبائل فون کے ذریعے نقل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو بهی پریشانی کا سامنا رہا، یو فون کی فنی خرابی کے باعث صارفین کو رانگ کالز کے باعث بیلنس کا بهاری نقصان بهی برداشت کرنا پڑا۔