لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے 30 سال پرانی خفیہ دستاویزات جاری کر دیں۔ ایٹمی جنگ کی صورت میں ملکہ ایلزبتھ دوم کے ممکنہ خطاب کا مسودہ بھی شامل ہے۔ برطانوی قانون کے مطابق تیس برس بعد خفیہ دستاویزات عوام کے لئے جاری کئے جاتے ہیں۔
یہ دستاویزات انیس سو تراسی کی ہیں جب امریکا اور روس کے تعلقات اس قدر کشیدہ تھے کہ تیسری عالمی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ برطانیہ کو خدشہ تھا کہ روس مغربی یورپ پر حملہ کر سکتا تھا انکے سابق مشیر برائے سیکورٹی اور انٹیلی جنس رچرڈ موٹرم کے مطابق ملکہ کا خطاب برطانیہ کے اتحادی ملکوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام تھا۔