لندن (جیوڈیسک )این جی ٹی برطانوی کانٹی سسکس میں سالانہ گڈ ووڈ فیسٹول آف اسپیڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی گڈ ووڈ موونگ موٹر شو میں جدید ریسنگ کار کے ماڈلز کی نمائش سمیت قدیم ریسنگ گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ فیسٹیول آف اسپیڈ سے قبل ہونے والے موونگ موٹر شو میں آنے والے 30 ہزار سے زائد شرکا کو ناصرف جدید ریسنگ کار کے ماڈلز کو قریب سے دیکھنے بلکہ ان گاڑیوں کو چلانے کا موقع بھی ملے گا۔
گڈ ووڈ فیسٹیول میں رواں سال آڈی، پورش، رولز رائس اور اسکوڈا سمیت کئی گاڑیوں کے جدید،تیز رفتار اور ہائبرڈ ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جبکہ کئی روز تک جاری رہنے والے اس گاڑیوں کے میلے میں ریسنگ کارز کے درمیان مقابلہ بھی کروایا جائیگا۔ واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے آغاز پر گڈ ووڈ ہاس کے سامنے الاسٹک سے کھنچتی 3 گاڑیوں کا ایک دیوہیکل مجسمہ نصب کیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔