برطانیہ میں انسداد دہشتگردی کا نیا قانون متعارف

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا ہے۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ سرحدی پولیس کو ان شہریوں کے پاسپورٹ عارضی طور پر ضبط کرنے کا اختیار دے دیا گیا جن پر شبہ ہو کہ وہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں شرکت کے لئے بیرون ملک جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی ایسی قانون سازی پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے انتہا پسندانہ کارروائیوں میں ملوث برطانوی شہریوں کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

واضع رہے کہ آج کل عراق اور شام میں برطانوی شہریت کے حامل کئی سو افراد دہشت گرد تنظیم اسلامی اسٹیٹ کا ساتھ دے رہے ہیں۔