برطانیہ میں پناہ گزینوں اور طلبہ کیلیے قوانین سخت کرنیکی تیاری

Britain

Britain

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں پناہ گزینوں اورطلبہ کیلیے قوانین سخت کرنیکی تیاری کی جارہی ہے۔ اب غیرملکی طالب علموں کا مفت علاج ختم ہوجائے گا اور انہیں نیشنل ہیلتھ سروس کو پیسے دینا پڑیں گے۔ نئے ایمی گریشن بل کے تحت کرایے پر مکانات دینے والے اپنے کرائے داروں سے ایمی گریشن کاغذات مانگنے کے مجاز ہونگے۔ بغیر اجازت برطانیہ میں رہنے والے ملک میں اکاونٹ کھولنے کے اہل نہیں رہیں گے۔

اس بل کے تحت ڈرائیونگ لائی سنس کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔ کسی وجہ سے برطانیہ بدر کئے جانے پر اپیل کے 17 مواقعوں کو کم کرکے 4 کردیا جائے گا۔ یہ بل ایسے لوگوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کردے گا جو برطانیہ میں رہائش اختیار کرنے کے لیے فرضی شادی یا سول پارٹنرشپ اختیار کرتے ہیں۔