لندن (جیوڈیسک) ورلڈ چیمپئن سیباسٹین نے برطانیہ کار ریلی کا ٹائٹل جیت کر سیزن کا کامیاب اختتام کر لیا۔
ویلز کے پہاڑی اور دشوار ترین راستوں میں ہونیوالی کار ریلی کے فائنل راؤنڈ میں انتہائی دلچسپ مقابلے ہوئے۔ عالمی چیمپئن سیباسٹئین اوگئیر نے خطروں سے بھرپور راستوں پر شاندار پرفارمنس دکھائی اور پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔
اوگئیر نے سیزن کی آخری کار ریلی چیمپئن شپ جیت کر کیرئیر میں فتوحات کی تعداد بھی تیرہ کر لی ہے۔فن لینڈ کے جیری میٹی دوسرے اور بیلجئن ڈرائیور تھیری نوویلی تیسرے نمبر پر رہے۔