برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وبا سے متاثرہ ممالک کی درجہ بندی کا نظام یکم اکتوبر کو تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس تبدیلی کے پیش نظر گرین اور ایمبر کے بجائے صرف ریڈ لسٹ برقراررہے گی۔
برطانیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ اپ ڈیٹ کی جانے والی ٹریول لسٹ میں بھی پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں پر 10 روزہ ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لازم ہے ، جس کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو 2 ہزار پاؤ نڈ کے اخراجات کاسامنا کرناپڑتا ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کر دیا تھا جو قرنطینہ کرنے والوں کو خود ادا کرنے ہوں گے۔