لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا لاک ڈاؤن کے ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ ایک ہفتے بعد یعنی اکیس جون کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید کیسوں کے سامنے آنے کے بعد احتیاطی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
لندن حکومت کے مطابق ان سات دنوں میں مزید کئی ملین شہریوں کو ویکسین دی جائے گی، جس سے صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔
یہ امر اہم ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران برطانیہ میں کووڈ انیس کے نئے کیسوں کی تعداد ڈرامائی طور پر کم ہوئی ہے۔