برطانیہ میں 3 دہائیوں کا خطرناک طوفان، 3 افراد ہلاک

UK Hurricane

UK Hurricane

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) تین دہائیوں میں آنا والا خطرناک ترین سمندری طوفان یونس برطانیہ کے ساحلی علاقے کارن وال سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پردرخت اوردیواریں گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

122 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے لوگوں گھروں میں محصورہوگئے اورسیکڑوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ لندن کے مشہوراو2 ارینا کی چھت کا ایک حصہ بھی تیز ہواؤں کے باعث اڑگیا۔

طوفانی ہواؤں سے عمارتوں، مکانوں اورگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اورکئی سڑکوں کوبھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل رہی۔کارن وال،سمرسٹ، برسٹل اورڈیون میں اسکولز بند کردئیے گئے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان کے بعد انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کیلئےسیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ شمالی انگلینڈ میں برفباری کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لئے فوج کوتیاررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔