لندن(جیوڈیسک)پاکستان اور عراق کو جعلی بم ڈیٹیکٹر فروخت کرنے والے برطانوی تاجر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، جعلی آلات بیچنے والے تاجرکو سیکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔پاکستان اور عراق کو جعلی بم ڈیٹیکٹر فروخت کرنے والے برطانوی تاجر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، جعلی آلات بیچنے والے تاجرکو سیکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔برطانوی تاجر جیمز میکرومک کو جعلسازی کے تین جرائم کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
میکرومک نے جعلی بم ڈیٹیکٹر تیار کرکے پاکستان، عراق، سعودی عرب، نائیجیریا، رومانیہ، جارجیا اور تھائی لینڈ کو بیچے۔ ان ڈیٹیکٹرز کے کام نہ کرنے سے جنگ زدہ علاقوں میں سیکڑوں اموات ہوئیں۔ میکرومک نے چند پرزے جوڑ کر ان پر انٹینا لگا کر انہیں بم ڈیٹیکٹر کا نام دے رکھا تھا۔
ماہرین کے مطابق ایسے آلات گھاس میں گالف کی گیند ڈھونڈنے کے کام آتے ہیں۔ ٹیکنالوجی سے واقفیت نہ ہونے کی بنا پر اس کے جعلی آلے پاکستان سمیت تمام ممالک میں ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ دو ہزار آٹھ سے نو کے درمیان عراق میں ان ڈیٹیکٹرز کے سبب ہزار سے زائد ایسی اموات ہوئیں جنہیں روکا جاسکتا تھا۔ انسانی جانوں سے کھیلنے کے جرم میں جیمز میکرومک کو عمر قید کی سزا ملنے کا امکان ہے۔