برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی غلطی نہ کرے : امریکا

U.S. UK

U.S. UK

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے انتباہ کیا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی غلطی نہ کرے ورنہ اربوں ڈالرز کی امریکی سرمایہ کاری سے محروم ہو جائے گا۔ امریکا نے ایک بار پھر برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی غلطی نہ کرے ورنہ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری سے محروم ہو جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جاتا ہے تو امریکا کے لیے یہ انتہائی مشکل ہوگا کہ وہ برطانیہ سے ساتھ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا علیحدہ معاہدہ کرسکے۔ امریکی حکومت نے برطانوی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی غلطی نہ کرے اور ملک میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ جڑا رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کا یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری ہوا ہے جب برطانوی وزیراعظم نے صدر اوباما کے ساتھ ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا ملک یورپی یونین سے علیحدہ ہو کر امریکا کے ساتھ جوائنٹ سپانسر شپ کے تحت ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پارٹنر شپ کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔