کابل (جیوڈیسک) برطانیہ اور جرمنی کے فوجی ٹیموں نے افغانستان کے شہر کابل میں فٹبال میچ کھیلا۔ افغانستان کے جنگ زدہ دارالخلافہ کابل میں جرمن اور انگلینڈ کی فوجی ٹیموں نے کرسمس کے موقع کو یادگار بنانے کے لیے فٹبال میچ کھیلا۔
کابل کے مٹی والے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے فٹبال میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ پہلی جنگ عظیم کے ایک سو سال گزرنے کے بعد برطانوی اور جرمن فوجوں کی ٹیمیں جنگ کی تلخیوں کو بھلا کر انسانیت کو پروان چڑھانے کے لیے جمع ہوئیں۔ اس موقع پر ٹیموں نے ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔