برطانوی ہائوس آف لارڈ کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت گرانے کی کسی کوشش میں ملوث نہیں رہا
Posted on September 24, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : برطانوی ہائوس آف لارڈ کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت گرانے کی کسی کوشش میں ملوث نہیں رہا ہوں اور نہ ہی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران ایسی کوئی کوشش کی ہے، صرف آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی لوٹ مار،اقراء پروری، کرپشن اور انتظامی بد دیانتی کی نشاندہی کی ہے،آزاد کشمیر کے تین سابق وزراء اعظم نے مجاور حکومت کے ٩ سے زائد منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کے تحریری ثبوت وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرنے کے لیے میر ئے حوالے کیے ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر کی حکومت کے کسی بھی رکن یا وزیر سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے لیکن مجاوروں نے عمران فاروق قتل کیس اور سابق وزیر اعلی سندھ ذولفقار مرزا کی برطانیہ میں آواز بلند کرنے کا بدلہ لینے کی غرض سے میری کردار کشی کی ہے،ریاست کا شہری ہونے کے ناطے کسی مسلط ٹولے کو ریاستی وسائل لوٹنے اور عوام کے حقوق غصب نہیں کرنے دوں گا، ان خیالات کا ظہار انہوں نے پاکستان و آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برمنگھم میں ابرا ر مغل سیاکھوی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
برطانوی ہائوس آف لارڈ کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ہمیں آزاد کشمیر کی سیاست میں ملوث ہونے کا واویلا کرنے والے سیاستدان اور وزراء برطانیہ آکر سادہ لوح تارکین وطن کو لوٹنا بند کر دیں ،میں ریاست کا شہری ہوں منگلا سے نیلم تک بسنے والے کشمیری میر ے بھائی ہیں کوئی طاقت مجھے ان سے دور نہیں کر سکتی، مجاور حکومت سے جو کچھ بھی میرے خلاف ہو سکتا تھا انہوں نے اس طاقت کوخوش کرنے کے لیے کیاجس نے ہمیشہ ہندوستان کے اشاروں پر پاکستان کو غیر مستحکم کیا، لیکن میں نے عوام کے حق کی آواز ہمیشہ بلند کی ہے، اور کرتا رہوں گا ہندوستان ہو یا آزاد کشمیر کی کرپٹ حکومت کبھی بھی خاموش نہیں رہوں گا۔
ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ میں نے نہ صرف کشمیری عوام کے لیے برطانیہ سے آواز بلند کی ہے بلکہ عالم اسلام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی صدائے احتجاج بلند کیا ہے برطانوی ہائوس آف لارڈ ہو یا پارلیمنٹ ہمیشہ مسلمانوں کیے لیے آواز بلند کی جس کی بنا پر ہمیشہ میں نشانہ بھی بنا لیکن کا مقام ہے خود کرپشن زردہ مجاور حکومت نے مجھے متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے،کرائے کے چند لوگوں کے منفی پروپیگنڈے سے میر ا مشن رکنے والا نہیں ہے،ایک سوال کے جواب پر انہوں نے سابق وزیر اعلی سندھ ذولفقار مرزا کے ساتھ ملکر عمران فاروق قتل کیس میں انصاف کے لیے جب آواز بلند کی تو مجاور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایسا کرنے سے بار بار منع کیا تھا۔
اسی بنا پرسابق وفاقی حکومت کی ایماء پر مجاور حکومت نے مجھے ناپسندیدہ قرار دینے کا ڈرامہ رچایا اور اب مختلف حیلے بہانوں اور دیوانی کیسوں میں الجھا کراپنی کرپشن اور لوٹ مار پر پردہ ڈال رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں ایک سابق ہندوستانی افسر نے جو انکشافات کیے ہیں پاکستانی قوم بحوبی جانتے ہیں کہ پاکستان میں کون لوگ ہیں جو ہندوستانی کی ایماے پر پاکستان کو غیر مستحکم کررہے ہیں، روشنیوں کے شہر کراچی کو آج مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے۔