افغانستان بارے پالیسی میں مثبت تبدیلی ضروری ہے ‘ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیرپٹی نے مرکزی صدر سلیمان راجپوت کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے فروغ میں معاونت کے شواہد اور افغان حکومت کے پاکستان پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے الزامات کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ افغانستان بھارت اور امریکہ کے ہاتھوں میں کھیلتے ہوئے پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے خطرات ہی پیدا نہیں کررہا بلکہ بذات خود بھی ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے اس لئے پاکستان کو اب یہ تسلیم کرلینا چاہئے ۔

افغان مہاجرین کی مزید میزبانی کا بوجھ خود اس کی اپنی سلامتی کیلئے خطرہ بنتاجارہا ہے اوربارڈر پر گیٹ لگانے و چیک پوسٹیں بنانے کی محض اسلئے مخالفت کررہا ہے کہ گیٹ لگ گئے اور چیک پوسٹیں بن گئیں تو پھر اس کے دہشت گردوں کو سرحد پار آ کر تخریب کاری کا موقع نہیں ملے گا اسلئے ضروری ہے کہ پاکستان تمام افغانیوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجے کیونکہ سانپ کو دودھ پلا کر اس سے حسن سلوک کی امید رکھنا عبث ہے جبکہ قدم قدم پر ہمیشہ پاکستان کی امدادومعاونت کا مرہون منت رہنے والا افغانستان بھی بھارتی و امریکی شہہ پر پاکستان کو آنکھیں دکھانے کی بجائے اپنی اوقات میں رہے۔