کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویش شاہ کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ¿ اور معروف قوال و نعت خواں امجد فرید صابری کے بہیمانہ قتل کے بعداداکارہ میرا، فخر عالم، زیبا بختیار، فیصل قریشی، ماریہ واسطی سمیت کراچی کے62فنکاروں کی جانب سے سیکورٹی کی طلبی کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہاکہ امجد صابری کے قتل نے ثابت کردیا ہے کہ اس شہر میں نہ تو کوئی محفوظ ہے اور نہ ہی حکومت عوام کے جان ومال کے محافظ کے فرض کی ادائیگی میں کامیاب ہے جبکہ خوف کے بڑھتے ہوئے سائے سیکورٹی کے دھندے کو فروغ دے رہے ہیں چونکہ رینجرز اور پولیس ہر کسی کو تحفظ کیلئے گارڈز فراہم نہیں کرسکتی اسلئے صاحب حیثیت و ثروت لوگ نجی سیکورٹی ایجنسی سے گارڈز طلب کررہے ہیں جس کی وجہ سے ”سیکورٹی کا دھندہ “ خوب چل رہا ہے جو یقینا فکر انگیز ہے اسلئے حکومت ‘ فوج ‘ رینجرز ‘ پولیس اور دیگر تحقیقاتی وسیکورٹی اداروں کو اس جانب بھی توجہ دینے اور اس بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی بد امنی کی تحقیقات کے اسباب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔