لندن (جیوڈیسک) برطانیہ شرعی بانڈ جاری کرنے والا پہلا غیر اسلامی ملک بن گیا، بیس کروڑ پاؤنڈ کے سکوک بانڈز آئندہ سال جاری کیے جائینگے، لندن سٹاک مارکیٹ میں اسلامی انڈیکس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اسلامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کریں گے۔مسلمان سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے لندن سٹاک ایکسچینج کے نئے اسلامی انڈیکس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ دو ہزار چودہ میں اسلامی بنکنگ کا حجم ایک ہزار تین سو ارب ڈالر پر پہنچ جائے گا۔
روایتی بنکنگ کے مقابلے میں اسلامی بنکنگ کی شرح ترقی پچاس فیصد زائد ہے۔ لندن کو دبئی کے ساتھ دنیا کے بڑے اسلامی مرکز کے طور پر کھڑا کرنے کا ذکر بھی برطانوی وزیر اعظم کی تقریر میں ہو گا۔