برطانیہ مارچ 2019ء میں یورپی یونین چھوڑدیگا: تھریسامے

Theresa May

Theresa May

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کے مطابق 29 مارچ 2019 ء کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔

اپنے بیان میں تھریسامے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔

اُن کے مطابق ابھی بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو مذاکراتی عمل سے متاثر کیا جائے۔