برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے اپنے ایک روزہ دورے کے موقع پر ایوان وزیر اعلی میں محمد شہبازشریف سے ملاقات کی ،ملاقات میں صوبائی وزیر برائے برقیات اور صوبائی وزیر صحت سمیت اعلی حکام اور صنعتکاروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ کو پنجاب میں برطانیہ کے تعاون سے پنجاب میں صحت تعلیم نکاسی آب اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت برطانوی معاونت سے چلنیو الے منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے باعث پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز تر ہوئی ہے اس سے پہلے برطانوی وزیر خارجہ نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا صوبائی وزیر صحت اور اپوزیشن کے رہنماں نے معزز مہمان کو پنجاب اسمبلی آمد پر خوش آمدید کہا.
اس موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ انکا ملک پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور تسلسل پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے جبکہ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ پاک برطانیہ تجارتی حجم ایک اعشاریہ 4ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ 2015کے اختتام تک یہ 3ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 10لاکھ سے زائد آباد پاکستانی برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔