برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ دو روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے

William Hague

William Hague

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق دو روزہ دورے میں ولیم ہیگ وزیر اعظم نواز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات، اسٹریٹجک مذاکرات اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔