لاہور (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے لاہورمیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر صحت خلیل طاہر سندھو، حمیدہ وحیدالدین، رکن قومی اسمبلی جعفر اقبال۔
رانا محمد ارشد، خواجہ عمران نذیر، حنا پرویز بٹ، ڈاکٹر راس مراد، بہادر خان ،سردار رمیش سنگھ اروڑہ، روفن جولیس اور دیگر شامل تھے۔ وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے لئے نشتیں مخصوص اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ولیم ہیگ نے پاکستان میں جمہوری عمل کے استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔ وزیر خارجہ نے اسمبلی کے مختلف حصے بھی دیکھے۔