برطانیہ : منی لانڈرنگ کیس ، 2 خیراتی ادارے بھی شامل تفتیش

UK

UK

برطانوی (جیوڈیسک) تحقیقاتی ایجنسیوں نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں دو خیراتی اداروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے اور تحقیقات میں امریکا اور کینیڈا سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ ایک تنظیم کے رہنماں کے زیر انتظام چلنے والے ان خیراتی اداروں کے بینک اکانٹ اور دوسرے ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام کو شبہ ہے منی لانڈرنگ کے لئے ان خیراتی اداروں کو استعمال کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ادارہ برطانیہ میں کام کر رہا ہے جبکہ دوسرا امریکا اور کینیڈا میں کام کر رہا ہے۔ ادارے کے مطابق وہ پاکستان میں مختلف رفاہی اور تعلیمی اداروں کی مالی امداد کرتا ہے۔