برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں سجنے والے میوزک آرٹسٹ ایوارڈ میں رنگ و نور کی بہاریں چھا گئیں. ایوارڈ کی جیت کے لئے نامزہ گلوکاروں میں ڈیوڈ باوی سب سے آگے ہیں۔
برطانیہ میں پاپ موسیقی اور گلوکاروں کے جلوے چھا گئے. میوزک کے معتبر ایوارڈ ، مرکری میوزک پرائز ایوارڈ، پر اپنے نام کی مہر لگانے کے لئے میوزک آرٹسٹ ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والے بارہ پاپ گلوکاروں میں سب سے آگے ہیں۔
گلوکار ڈیوڈ باوی اپنی البم دی نیکسٹ ڈے کی موسیقی اور گائیکی کے سنگ سال کے بہترین میوزک آرٹسٹ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیورا کے گانے ونس آئی واز اینجل کو بھی شائقین کے گرد خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
ادھر سروں کے بادشاہ گلوکار جیمز بلیک بھی اپنی البم اوور گرون کے ساتھ پر امید ہیں کہ شاید سال کے بہترین گلوکار کی جیت کا سہرا سج جائے لیکن جیوری کے نزدیک ڈیوڈ کا انداز سب سے الگ اور سب سے جدا ہے۔