لندن (جیوڈیسک) اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی فوج کے کیڈٹ کو برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ نے اعزازی تلوار سے نوازا ہے۔ کارپورل کیڈٹ اسد مشتاق کو رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے والی پاسنگ آٹ پریڈ میں اعزای تلوار سے نوازا گیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور کیڈٹ اسد کے والد بریگیڈئر مشتاق بھی موجود تھے۔ کیڈٹ اسد نے اپنی کامیابی اور اعزازی تلوار کو پاک فوج اور شہدا کے نام کیا ہے۔انکی کامیابی کی خوشی میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کیڈٹ اسد کا کہنا تھا پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔