برطانیہ: وزیر اعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

Boris Johnson

Boris Johnson

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ کووِڈ۔19 کی وجہ سے زیر علاج جانسن نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر نیشنل ہیلتھ سروس کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ “میں ان کا مقروض ہوں ۔ انہوں نے میری زندگی بچائی ہے”۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے وائرس کی لپیٹ میں آنے کے بعد خود کو قرنطینہ میں لے لیا تھا۔ 6 اپریل کو ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں سینٹ تھامسن ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

تین راتیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں گزارنے کے بعد جب انہیں فارغ کیا گیا تو انہوں نے صحت کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ” میری زندگی بچانے کی وجہ سے میں ان کا مقروض ہوں۔ ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے”۔

وزارت اعظمیٰ دفتر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جانسن کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے اور نہایت سرعت سے بہتری کی طرف جا رہی ہے۔