برطانوی(جیوڈیسک)لاہوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نوازشریف کوانتخابات 2013 میں ان کی پارٹی کی کامیابی پرمبارکباد دی اور مستقبل میں مل کر نے پر اتفاق کیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ایک ٹیلی فون کال میں کیا۔
ڈیوڈ کیمرون نے نوازشریف کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے معاشی اصلاحات کو ترجیح دینے کی بات کی، اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماوں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا،اس موقع پر افغانستان میں قیام امن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور دونوں رہنماوں نے افغانستان اور ملحقہ خطے میں امن کے لیے سہ فریقی مذاکرات کی اہمیت پر اتفاق کیا اور مستقبل میں مذاکرات کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔