لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرائن مڈل ٹن نے اپنے نومولود بیٹے شہزادہ جارج کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ بنوالیاہے۔ برتھ سرٹیفیکٹ میں پیدائش کی تاریخ، اسپتال کا نام اور شہزادے کا پورا نام درج ہے۔
سرٹیفیکٹ میں شہزادے کے پیشے کے آگے پرنس آف یونائٹیڈ کنگ ڈم اور شہزادی کیتھرائن کے پیشے کے سامنے پرنسس آف یونائیٹڈ کنگ ڈم درج ہے۔ شہزادے جارج کی پیدائش کے سرٹیفیکٹ میں انکی رہائش کن سنگ ٹن پیلس درج کی گئی ہے۔