برنس روڈ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو ئے، ڈی آئی جی

Burns Road Blast

Burns Road Blast

کراچی (جیوڈیسک) ڈی آئی جی ساوتھ امیر شیخ نے کہا ہے کہ بر نس روڈ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو ئے۔ دہشت گردو ں کا ہدف جج جسٹس مقبول باقر تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل یا گاڑی میں نصب ہونے کی متضاد اطلاعات ہیں تاہم ابھی حتمی طور پر اس دھماکے کو خود کش قرار نہیں دے سکتے۔ موقع سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں تفتیش جا ری ہے۔