لندن (جیڈیسک) برطانوی سائنس فکشن فلم اباٹ ٹائم کے اداکاروں نے لندن میں پریمئر کی تقریب میں شرکت کی۔ پریمئر کی تقریب میں فلم کے مصنف اور ہدائتکار رچرڈ کرٹس بھی شریک ہوئے،اس فلم کے بعد رچرڈ نے ہدائتکاری کو خیر بار کہنے کا اعلان کیا ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ لکھنا بند نہیں کریں گے۔
صرف ہدایتکاری ترک کریں گے، فلم کی کہانی نوجوان ڈوم ہال گلیسن کے گرد گھومتی ہے جسے اسکے والد بتاتے ہیں کہ انکے خاندان میں غیر مرئی قوت ہے کہ وہ ماضی میں جا کر غلطیوں کو سدھار سکتے ہیں اور وہ اپنی غلطیوں کی تلافی کر کے اپنی گرل فرینڈ ریچل میک ایڈمز کا دل جیت لیتا ہے، فلم چار ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔