لندن (جیوڈیسک) برطانیہ بھر میں سیکورٹی خدشات کے بعد اسکولوں کو تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں کو بند کرنے اور سیکورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز کے متعدد تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے جب کہ ڈہورہم کاؤنٹی کو بھی دھمکیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔
اسکول انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا سکتے ہیں یا پھر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ڈیون اور کورنوال کاؤنٹیز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور وہ اسکولوں سے رابطے میں ہیں۔