برطانوی شہزادے کی متوقع پیدائش، ہر شہری خوشی سینہال

British

British

برطانوی (جیوڈیسک) شہزادے کی آمد، شہری نہال بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جی ہاں اب تک تو ہم یہی سنتے آئے ہیں تاہم برطانیہ میں جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ کے یہاں پہلی ولادت ہونے والی ہے۔ تو ہر شہری خوشی سینہال ہے ویسے تو ولادت میں ابھی کچھ روز باقی ہیں تاہم نئے مہمان کے متوالوں نے ابھی سے خوشیاں منانے کااعلان کردیا ہے۔

،بزرگ برطانوی جوڑا نارمن اورپیٹ بیٹ نے مئی میں اپنی کشتی پر سفر کا آغاز کیا اور پورے ملک میں گھومتے گھامتے اب لندن پہنچ گئے ہیں، اور وہ بھی صرف سینٹ میری اسپتال سے پانچ منٹ کی دوری پر، نورمان اور پیٹ نے یہاں پر اپنے جیسے بہت سے دیوانوں کے ساتھ ڈیرہ ڈال لیا ہے۔

جو کسی بھی وقت ولادت کی خبر سننے کیلئے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔ صرف ان دیوانوں کا ہی کیا پوری دنیا کا ذرائع بھی اس اہم خبر کیلئے دیوانہ ہوا پھرتا ہے اور ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے چکر میں یہاں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔