برطانوی سنگر ایڈل کا مومی مجسمہ مادام تسائو کی زینت

Singer Adele

Singer Adele

لندن (جیوڈیسک) لندن کے مادام تسا میوزیم میں برطانوی سنگر ایڈل کا مومی مجسمہ نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔ لندن کے مادام تسائو میوزیم میں برطانوی سنگر ایڈل کا مومی مجسمہ نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا جس دیکھنے کیلئے ایڈل کے چاہنے والے میوزیم کا رخ کر رہے ہیں۔ سریلی آواز اور منفرد اندازکی مالک آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ ایڈل کا مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم میں نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا۔ مجسمہ میں گلوکارہ سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔

ان کا مومی مجسمہ اس خوبصورتی اور مہارت سے تیار کیا گیا ہے کہ اصل اور نقل میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایڈل نے مجسمے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مومی مجسمہ اتنا حقیقی ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے آئینہ دیکھ رہی ہوں۔ ایڈل کے پرستار بڑی تعداد میں ان کا مومی مجسمہ دیکھنے میوزیم آ رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے مجسمے کے ساتھ خوشی خوشی تصویریں بنوا رہے ہیں۔