لندن(جیوڈیسک)اب کسی بھی برطانوی نوجوان کے لیے اپنا گانا ریکارڈ کروانا مشکل نہیں رہا،معروف برطانوی گلوکار جان لینن کی بیوہ نے بس میں سٹوڈیو متعارف کروا دیا۔جان لینن کی بیوہ یونو اونو نے ایک ایسی خاص بس متعارف کروائی ہے جس میں سٹوڈیا بنا یا گیا ہے۔
یہ بس برطانیہ سمیت کئی یورپی ملکوں کا دورہ کرے گے ۔بس میں گلوکاری کے علاوہ فوٹو گرافی کے لیے بھی سامان موجود ہے ۔ یونو نوجوانوں کو گلوکاری کی تربیت بھی دیں گی،بس اپنے سفر کا آغاز برطانوی شہر لیور پول سے کرے گی۔