یوکرائن میں پھر لڑائی شروع 23 فوجی 100 باغی ہلاک

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) امن معاہدے کے باوجود یوکرین میں باغیوں اور فوج کے درمیان ایک بار پھر لڑائی شروع ہو گئی جس میں یوکرینی فوج کے 23 فوجی ہلاک جبکہ 93 زخمی ہو گئے جبکہ فوج نے 100 باغیوں کو بھی ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی علاقے ڈونیسک سے علیحٰدگی پسندوں نے اچانک راکٹ برسانا شروع کردیئے جس میں 23 فوجی ہلاک جبکہ 93 زخمی ہو گئے۔ وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے لڑائی کے دوران 100 باغیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو نے سلامتی سے متعلق ہنگامی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں سے ایک ایک فوجی کے خون کا حساب لیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں یوکرینی حکومت کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج بعدازاں شدت اختیار کرتے ہوئے علیحٰدگی کی تحریک میں تبدیل ہو گیا اور روسی نواز باغیوں نے کچھ علاقوں پر کنٹرول حاصل کر کے ا?زادی کا اعلان کر دیا۔

اس کے بعد سے یوکرینی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی جس میں اب تک 500 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔