یوکرائن کابینہ کے اجلاس کے دوران دو اہم سرکاری عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا

Ukraine Cabinet Meeting

Ukraine Cabinet Meeting

کیف (جیوڈیسک) یوکرائن میں کابینہ کے اجلاس میں کچھ اہم سرکاری عہدیداران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائن کی کابینہ کے اجلاس میں جن سرکاری عہدیداران کو گرفتار کیا گیا ان میں سرکاری ادارہ برائے ہنگامی امور کے سربراہ سرگئی بوچکووسکی اور ان کے اول نائب واسیلی ستوئیتسکی شامل ہیں۔

وا ضح رہے کہ ان سرکاری عہدیداران کی گرفتاری کے عمل کو ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔