یوکرین کا کارگو طیارہ الجزائر میں گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

Ukraine

Ukraine

الجیریا (جیوڈیسک) یوکرین کا کارگو طیارہ الجزائر میں پرواز کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلا ک ہو گئے۔

الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کا کارگو طیارہ الجزائر کے تمان ریسیٹ ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے بعد گیانا جارہا تھا کہ مالی کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے، خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ طیارے کو فنی خرابی کے باعث الجزائر کے ایئرپورٹ پراتارا گیا تھا تاہم اس کی تباہی کا سبب ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔