مریپول (جیوڈیسک) یوکرائن کے فسادہ زدہ شہر مریپول میں ٹینکوں کی دوڑ نے ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کی یاد تازہ کر دی۔
مریپول کے مرکزی چوک میں لوگ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک ٹینک طوفانی رفتار سے آیا اور چوک میں رکھی رکاوٹوں کو کچلتا ہوا تیزی سے آگے نکل گیا۔ شہری اس افراتفری کو دیکھ کر حیران ہو گئے۔
ابھی وہ صورتحال کو سمجھ ہی نہ پائے تھے کہ اچانک ایک اور ٹینک اسی رفتار سے نمودار ہوا۔ اس کے بعد تو گویا ٹینکوں کی لائن لگ گئی اور شہری خاموش کھڑے دیکھتے رہے ، غصے میں آئے کچھ روس نواز شہریوں نے یوکرائنی ٹینکوں پر پتھراؤ بھی کیا۔