کیف (جیوڈیسک) یوکرین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کی پارلیمنٹ کے سربراہ ولادیمیر گراسمین نے ایوان کو بتایا کہ باغیوں کے کنٹرول علاقے زیسیاڈکو میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا ہے
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کان میں موجود 32 کان کن ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں روس نواز باغی سرکاری فوج سے برسرپیکار ہیں۔