یوکرائن کے حالات خراب کرنے میں سی آئی اے کے ملوث ہونے کا انکشاف

CIA

CIA

کیف (جیوڈیسک) یوکرائن میں حالات بگاڑنے میں سی آئی اے کا بھی اہم کردارہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے یوکرائن کے بحران میں سی آئی اے کے کردار کو نظر انداز کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے یوکرائن میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے خبروں کو کچھ اس انداز میں پیش کیا کہ اس تبدیلیوں کے حوالے سے سی آئی اے کا کردار مخفی رہ جائے جبکہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ یوکرائن میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کا کردار واضح و روشن رہا ہے۔

سی آئی اے کے ایک سابق افسر جان اسٹکول نے اس بارے میں کہا کہ قومی اور انتہاپسندانہ جھڑپیں چھیڑنا، امریکی سی آئی اے کی پرانی روشوں میں سے ایک ہے۔