برسلز (جیوڈیسک) نیٹونے یوکرائن کے مسئلے پر روس کے ساتھ تمام سول اور فوجی تعاون معطل کر دیا۔ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوروزہ اجلاس کے پہلے دن برسلز میں نیوز کانفرنس کے دوران نیٹو کے چیف فوگ راسموسن نے کہاکہ اتحادی ممالک نے کرائمیا کے روس سے الحاق پر بطور احتجاج ماسکو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون معطل کر دیا ہے۔
لیکن روس کے ساتھ سیاسی اورسفارتی سطح کے رابطے جاری رکھے جائیں گے۔آندرے فوگ راسموسن نے بتایا کہ انہیں اس اطلاع کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ روس یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں واپس بلا رہا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ نیٹو ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں یا ممکنہ طور پر روس کی سرحد کے قریب مشرقی یورپ میں مستقل اڈے بنانے کا بھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔