کیف / برلن (جیوڈیسک) حکومت مخالف مظاہرین نے گزشتہ روز مغربی حصے میں دھاوا بولتے 6 بڑے شہروں کی انتظامی امور کی اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا۔
علاقائی گورنروں سے زبردستی استعفے لکھوا لیے جس سے صدر وکٹر یونوکووچ کو نئے چیلنج کا سامنا ہے، مظاہرین کے ان اقدامات سے امکان ہے کہ صدر ملک میں اپنا کنٹرول کھو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں بھی بڑے مظاہروں کا سامنا ہے جبکہ یوکرائن میں حکومت مخالفین نئے مظاہروں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔