یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرائن کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے کہا ہے کہ روس کے خلاف شخصی سطح کی پابندیاں اب ناکافی ہو گئی ہیں۔
کولیبا نے روس کے خلاف شخصی کی بجائے سیکٹرل پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین امور خارجہ کونسل کے اجلاس میں، میں نے اپنے ہم منصبوں کو اس خطرناک لائحہ عمل سے آگاہ کیا ہے جو حالیہ دنوں میں روس کے زیرِ عمل ہے۔
میں نے ماسکو کو، تناو میں اضافے کے حامل اقدامات سے، روکنے کے لئے ضروری اقدامات کی تجویزبھی پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ” جس بنیادی اقدام کی ضرورت ہے وہ یہ کہ بعض سیکٹرل پابندیاں لگائی جائیں کیونکہ شخصی پابندیاں اب ناکافی ہو گئی ہیں”۔