کیف (جیوڈیسک) یہ بِل، جسے یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے تجویز کیا تھا، اس کا مقصد پانچ ماہ سے جاری تنازع کو ختم کرنا تھا، جس کے باعث ملک کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ادھر وس نواز رہنماو¿ں نے اس اقدام کو کسی خاص اہمیت کا حامل قرار نہیں دیا۔
خودساختہ دونیسک عوامی جمہوریہ کے وزیر اعظم الیگزینڈر زخارشنکو نے روسی سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قانونی حیثیت اختیار کرنے سے قبل، اِس قانون سازی پر ابھی صدر پوروشنکو کے دستخط ہونا اور اِسے شائع کیے جانے کے مراحل باقی ہیں۔ ہم اِسے روسی زبان میں ترجمہ کریں گے، اس کا مطالعہ کریں گے اور اس پر اپنی رائے دیں گے۔