یوکرین: انتخابات میں مغرب نواز جماعتوں کی کامیابی

Elections

Elections

کیف (جیوڈیسک) نئی پارلیمان کے لیے ہونے والے ہنگامی انتخابات میں مغرب نواز جماعتیں کامیاب ہوئیں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور توقع ہے کہ صدر پیٹرو پوروشینکو کے بلاک کو سب زیادہ سے ووٹ ملیں گے۔

دو ایگزیٹ پولز کے مطابق صدر پوروشینکو کی پوروشینکو بلاک جس میں ان کی اپنی اتحاد پارٹی اور ادار پارٹی شامل ہے 23 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے تھی۔

مشرقی علاقوں میں کشیدگی کی وجہ سے تقربیاً 30 لاکھ لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ دونیتسک اور لوہانسک علاقوں میں علیحدگی پسند اگلے ماہ اپنے انتخابات خود کرائیں گے۔