یوکرائن یورپ کیلئے کشمیر جیسی حیثیت اختیار کر چکا ہے: روسی ماہر

Russia

Russia

لندن (جیوڈیسک) روس کے ادارہ برائے رائل یونائیٹڈ سروسز کے سینئر محقق اور سابق سیاسی قیدی آئیگور سٹیگن نے کہا ہے کہ یوکرائن یورپ کیلئے کشمیر کی حیثیت رکھتا ہے۔

آئیگور سٹیگن جو ڈیفنس اینڈ سکیورٹی سٹیڈیز کے بھی ماہر ہیں، نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان علیحدگی کی جنگ نے یورپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع کی وجہ کشمیر کی سی صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔

روس اور یوکرائن کی سرحدوں پر فوج کی تعیناتی کی وجہ سے دونوں ممالک کے عوام میں ہیجانی کیفیت بھی پیدا ہو رہی ہے۔ رائٹر فائونڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیگن نے کہا کہ آئے روز جھگڑوں اور تصادم کے باعث یورپ کے وسط میں ایک اور کشمیر بن گیا ہے جو ایک متنازعہ خطہ سمجھا جاتا ہے۔