یوکرائن: حکومت مخالف مظاہرے جاری، لینن کا مجسمہ زمین بوس

Lenin Statue

Lenin Statue

یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرین نے دارالحکومت کیو میں سوویت ریاست کے بانی لینن کا مجسمہ گرا دیا۔

مظاہرین نے اشتراکی انقلاب کے رہنما اور سوویت یونین کے بانی ولادی میر لینن کا مجسمہ رسیوں کی مدد سے زمین بوس کر دیا اور ہتھوڑے برسائے۔

ماہرین کے مطابق لینن کی مجسمے کا گرایا جانا روس اور اشتراکی نظام کیخلاف لوگوں کی نفرت کا اظہار ہے۔

یوکرائن میں صدر وکٹر یانکووچ کی جانب سے یورپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر وکٹر کے مستعفی ہونے تک مظاہرے جاری رکھے جائیں گے۔