یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے، تین مظاہرین ہلاک

Protests

Protests

کیو (جیوڈیسک) دارالحکومت کیو Kiev میں حکومت مخالف مظاہروں نے اس وقت جنگ کی صورت اختیار کی جب پولیس نے یورپیئن اسکوائر European Square میں مظاہرین کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانا شروع کیں۔

جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ میڈیا کے مطابق مظاہرین کے حملے میں ایک سو پچانوے پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے چونسٹھ کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم مائیکولا اذاروف Mykola Azarov نے مظاہرین کو ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں دہشتگرد اور مجرم کہا۔