یوکرائن: حکومت اور باغی بھاری ہتھیاروں کی واپسی پر رضا مند

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) یورپ کے شورش زدہ ملک یوکرائن کے مشرقی حصے میں حکومت اور باغیوں نے اگلی پوزیشنوں سے بھاری ہتھیاروں کی واپسی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

یوکرائنی فوج کے اعلیٰ افسر جنرل کمانڈر اولگزانڈر روزمازنن نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ روس نواز باغیوں نے بھی اپنی نیوز اجنسی کے ذریعے بھاری ہتھیاروں کے انخلا کی تصدیق کی ہے۔ جنرل روزمازنن کے مطابق ہتھیاروں کے انخلا کا عمل کب شروع ہو گا

اِس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ باغی کمانڈروں نے کہا ہے کہ بھاری اسلحے کا انخلا آج اتوار سے شروع ہو جائیگا۔یاد رہے کہ بھاری ہتھیاروں کے انخلا کیلئے اِس پیش رفت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے۔